ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کیا بھٹکل کا دورہ 

بھٹکل : امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کیا بھٹکل کا دورہ 

Sat, 08 Apr 2023 10:52:56    S.O. News Service

بھٹکل،8 / اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کا دورہ کرتے ہوئے اے ڈی جی پی آلوک کمار نے بھٹکل پہنچ کر یہاں انتخابی تیاریوں اور امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ محکمہ کے افسران کے علاوہ عوام کے ساتھ بھی انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے حالات کے تعلق سے جانکاری حاصل کی ۔ 
    
اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بنائے رکھنے کے لئے محکمہ پولیس ہمیشہ تیار رہتا ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعات کا سبب بننے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو رہنے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے اجلاس اور پروگرام منعقد کرنے سے قبل پولیس کی اجازت لینا ضروری ہے ۔ 
    
اے ڈی جی پی آلوک کمار نے کہا کہ بھٹکل میں منشیات سے متعلق جو معاملے سامنے آ رہے ہیں اسے محکمہ کی طرف سے پوری سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے ۔ میں نے ضلع ایس پی اور ڈی ایس پی کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایات جاری ہیں ۔ سوشیل میڈیا میں فیک آئی ڈی بنا کر کسی کے خلاف ہتک آمیز اور رسوا کرنے والے پیغامات عام کرنے والوں پر بھی کڑی کارروائی کی جائے گی ۔ 
    
اس موقع پر مغربی ژون کے آئی جی ڈاکٹر چندرا گپتا، ضلع ایس پی وشنو وردھن اور ڈی ایس پی کے شریکانت موجود تھے ۔


Share: